ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عام بجٹ:سروس ٹیکس بڑھانے کا اعلان کر سکتے ہیں ارون جیٹلی

عام بجٹ:سروس ٹیکس بڑھانے کا اعلان کر سکتے ہیں ارون جیٹلی

Sun, 29 Jan 2017 21:25:40    S.O. News Service

نئی دہلی29جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کی تیاریوں کے درمیان وزیرخزانہ ارون جیٹلی آئندہ بجٹ میں سروس ٹیکس کو بڑھا کر 16سے 18فیصد کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں،فی الحال ملک میں سروس ٹیکس کی شرح 15فیصد ہے۔سروس ٹیکس کی شرح بڑھنے سے فون، پرواز، ریستوران اور تمام دیگر اقسام کی خدمات استعمال کرنے والوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھ جائے گا۔مرکزی حکومت نے یکم جولائی یا پھریکم اکتوبر سے جی ایس ٹی کے نفاذ کئے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔جی ایس ٹی کے نفاذ پر مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے تمام بالواسطہ ٹیکس اس میں موجود ہو ں گے۔عام بجٹ اس بار بدھ کو پیش کیا جائے گا اور بجٹ اور خزانہ بل منظور کرانے کا پورا عمل نیا مالی سال شروع ہونے سے پہلے انجام دیا جائے گا تاکہ یکم اپریل سے ہی محکمہ اپنے لئے مجوزہ بجٹ رقم کا استعمال کرتے ہوئے شروع کر سکیں۔جی ایس ٹی میں ٹیکس کی شرح کو 5، 12، 18اور 28فیصد کی سطح پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Share: